0
Saturday 3 Dec 2011 16:25

پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان بیوروکریسی کیخلاف پھٹ پڑے

پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان بیوروکریسی کیخلاف پھٹ پڑے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی پنجاب کی بیورو کریسی کیخلاف پھٹ پڑے اور وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ ہفتہ کو یہاں گورنر ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں ارکان نے غیراعلانیہ طور پر شرکت نہ کر کے پارٹی قیادت سے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھی ارکان پنجاب اسمبلی عباس راں اور ڈاکٹر اختر ملک پہلے ہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا واضح اعلان کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے عباس راں اور ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات کے دوران انہیں خصوصی طور پر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں عباس راں اور ڈاکٹر اختر ملک کے علاوہ پیپلز پارٹی کے متعدد ناراض اراکین نے بھی شرکت نہیں کی جبکہ گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 90 سے زائد اراکین موجود تھے۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین نے وزیراعظم کے سامنے صوبائی بیورو کریٹس کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے اور وزیراعظم سے کہا کہ پنجاب کے بیورو کریٹس پیپلز پارٹی کے کسی رکن کی بات نہیں سنتے، وفاقی حکومت کم از کم ان افسروں کیخلاف تو کارروائی کرے جو فیڈرل سروسز سے تعلق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 119427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش