0
Friday 2 Dec 2011 15:51

پاکستان نیٹو کیخلاف محاذ آرائی نہیں بلکہ قومی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، گیلانی

پاکستان نیٹو کیخلاف محاذ آرائی نہیں بلکہ قومی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں کمپیٹیشن انفورسمنٹ چیلنجز کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک سازش سے ہی پارلیمنٹ کو رخصت کیا گیا، جبکہ موجودہ حکومت کے خلاف چار سال سے سازشیں ہو رہی ہیں تاہم اتحادی جماعتوں کے تعاون سے پارلیمنٹ مستحکم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وہ دور گیا جب غیرآئینی طریقے سے حکومتوں کو رخصت کیا جاتا تھا، انہوں نے کہا کہ مخالفین حکومت کے خلاف غیر آئینی طریقے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ سینٹ الیکشن سے راہ فرار اختیار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ اسکینڈل پر ان کے قانونی ماہرین کی ٹیم جواب دے چکی ہے اور بون کانفرنس کے حوالے سے بھی جواب دیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گیارہ بلین ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ ملک میں آیا، برآمدات میں اضافہ ہوا، پہلے ہم گندم درآمد کرتے تھے جبکہ اب برآمد کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے آٹھ سو بلین روپے صوبوں کو تعلیم کیلئے دیئے، بلوچستان کا بجٹ دگنا کیا جبکہ تین سو پچاس بلین ڈالر دیہی علاقوں میں ترقی کیلئے دیئے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزيراعظم يوسف رضا گيلانی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف چار سال سے سازشيں ہو رہی ہيں، ليکن کوئی سازش کامياب نہيں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام آباد ميں مسابقتی کميشن کے زيراہتمام عالمی کانفرنس کے بعد ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے وزیراعظم گيلانی نے کہا کہ حکومت اور پارليمنٹ مضبوط ہيں۔ ان کيخلاف سازشيں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کيخلاف چار سال سے سازشيں ہو رہي ہيں ليکن اس کے باوجود موثر انداز سے حکومت کر رہے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ پارليمنٹ ربڑ سٹيمپ نہيں، جمہوري عمل ايک دن ميں شروع نہيں ہوا۔ اس کيلئے بے پناہ قربانياں دينا پڑی ہيں۔ موجودہ حکومت کو غیرجمہوری طريقے سے غير مستحکم نہيں کيا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے قبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم نے کہا کہ عوام کو مناسب نرخوں پر اشيا کی فراہمی ضروری ہے۔ مسابقانہ ماحول سے ہی معيشت ترقی کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کی وجہ سے معيشت مضبوط اور مسابقت کا ماحول پيدا ہو رہا ہے۔ مسابقتی کميشن کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل مستحکم ہے، جمہوری حکومت کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جو طاقتیں چار سال میں حکومت کو غیر مستحکم نہیں کر سکیں، وہ اب بھی کامیاب نہیں ہونگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوتی رہیں اور آج بھی جب جمہوری انداز سے یہ ممکن نہیں ہوسکا تو دیگر طریقے استعمال کئے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے والے آج پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ کا نام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو اسکینڈل پر قانونی ماہرین موقف دے چکے ہیں۔ نیٹو حملے کے حوالے سے حکومت کا واضح اور ٹھوس موقف بھی آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 119148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش