0
Monday 21 Sep 2009 11:09

عالمی یوم القدس حق کی علامت اور ظلم کے مقابلے میں انصاف کی ثابت قدمی کا عکاس ہے،سید علی خامنہ ای

عالمی یوم القدس حق کی علامت اور ظلم کے مقابلے میں انصاف کی ثابت قدمی کا عکاس ہے،سید علی خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  نماز عید الفطر کے خطبوں میں عالمی یوم القدس کو حق کی علامت اور ظلم کے مقابلے میں انصاف کی ثابت قدمی کا عکاس قرار دیتے ہوۓ فرمایا کہ یوم القدس صرف فلسطین کا دن نہیں ہے بلکہ یہ ملت اسلامیہ کا دن اور صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی امت کی آواز بلند کۓ جانے کا دن ہے ۔تہران میں نماز عید الفطر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئي ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں عالمی یوم القدس کے عظیم مظاہروں میں ایرانی عوام کی بھر پور شرکت کو سراہا اور ملت ایران اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید سعید فطر کی مبارک باد پیش کی ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کی کہ عالمی یوم القدس ایک عالمی پیغام کا حامل ہے ۔ اور وہ پیغام یہ ہے کہ ملت اسلامیہ ظلم کو برداشت نہیں کرے گی چاہے ظالم کو بڑی طاقتوں کی حمایت ہی کیوں نہ حاصل ہو۔سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کو عالمی کینسر قرار دیتے ہوئے کہا  کہ صہیونی کینسر امت مسلمہ کی زندگیاں نگل رہا ہے، اسرائیل دنیا کیلئے ایک مہلک کینسر ہے جو توسیع پسند اور قبضہ کرنے والی جنونی قوتوں کی مدد سے دنیا میں پھیل رہا ہے۔ انہوں نے صہیونی عزائم کیخلاف جدوجہد کو ہر مسلمان کا ملی اور دینی فریضہ قرار دیا۔ 
خبر کا کوڈ : 11947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش