0
Sunday 4 Dec 2011 23:08

عاشورا کے جلوس پر حملے کا خطرہ، دھماکہ خیز مواد سے لدی تین گاڑیاں کراچی میں داخل

عاشورا کے جلوس پر حملے کا خطرہ، دھماکہ خیز مواد سے لدی تین گاڑیاں کراچی میں داخل
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ کراچی شہر میں تین گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں جو کہ دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی ہیں، اور 10 محرم الحرام کے روز عاشورائے حسینی کے جلوس پر حملہ کا خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ شہر کراچی میں عاشورا کے موقع پر دہشتگردی کے لئے تین بارود اور دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑیاں داخل ہوئی ہیں۔
واضح رہے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا تھا کہ ہم نے اگلے 72گھنٹوں کو حساس قرار دے دیا ہے جبکہ مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 119776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش