0
Wednesday 7 Dec 2011 22:25

صدر زرداری کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وزیراعظم گیلانی

صدر کے بارے میں صدارتی ترجمان کا بیان معتبر ہے، رحمان ملک
صدر زرداری کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وزیراعظم گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات میں صدر مملکت کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے، وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی طبعیت زیادہ خراب ہوتی تو بلاول بھٹو پاکستان میں نہ ہوتے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو صدر زرداری کی طبعیت کے بارے میں آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ صدر کی صحت بالکل ٹھیک ہے، دینا نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر زرداری صاحب کی طبیعت بہت خراب ہوتی تو بلاول اس وقت وزیراعظم ہاوس میں نہ ہوتے۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی وہ بلاول کے ساتھ ایک فنکشن میں جا رہے تھے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صدر زرداری کی صحت ٹھیک ہے اور کوئی پریشانی کی بات نہیں، قوم سے خطاب کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے ترجمان پہلے ہی ایک بیان کی وضاحت جاری کر چکے ہیں۔
صدر کے بارے میں صدارتی ترجمان کا بیان معتبر ہے، رحمان ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام اباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے صدر کے بارے میں صدارتی ترجمان کا بیان ہی معتبر ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں صداقت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ افواہیں مخصوص مفادات کے حصول کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔ امریکہ سے تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا امریکہ کو پاکستان کی آواز سننا ہو گی۔ پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملے کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 120425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش