0
Wednesday 23 Sep 2009 12:29

نیو یارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

نیو یارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے
نیو یارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا چونسٹھواں سالانہ اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں عالمی معاشی بحران،اقوام متحدہ میں اصلاحات اور عالمی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ افتتاحی سیشن سے اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل بان کی مون خطاب کریں گے جس میں اقوام متحدہ میں اصلاحات کے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔ اجلاس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری ، امریکی صدر براک اوباما، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، فلسطین کے صدر محمود عباس،ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سمیت ایک سو بانوے ملکوں کے سربراہان مملکت اور نمائندے شرکت کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری پچیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے۔ اس سے پہلے انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت دیگر عالمی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔


خبر کا کوڈ : 12046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش