0
Tuesday 22 Sep 2009 10:26

صدر زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے ملاقاتیں

صدر زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے ملاقاتیں
نیویارک:صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں جن میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بان کی مون سے نیویارک میں ہونے والی سے ملاقات میں بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کمیشن کی اب تک ہونے والی تحقیقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو عالمی برادری نے سراہا ہے اور فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان سربراہ کانفرنس میں عالمی حمایت سامنے آجائے گی۔ بان کی مون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اس سے پہلے صدر آصف علی زرداری سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ملاقات کی۔ جس میں پاک امریکا تعلقات اور پاکستان میں معاشی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے بل کلنٹن کو پاکستان میں بھارت کی طرز پر معاشی پروگرام شروع کرنے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔ بل کلنٹن گلوبل انیشی ایٹیو پروگرام کے سلسلے میں جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سابق امریکی صدر نے سوات میں پاک فوج کے کردار اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو سراہا۔ صدر کل امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک سے ملاقات کریں گے، جس میں امریکی ماہرین معاشیات بھی شامل ہوں گے، اس ملاقات میں فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کانفرنس کے بارے میں اہم تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



خبر کا کوڈ : 11969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش