0
Thursday 8 Dec 2011 22:06

پاکستان کے کورآڈینیش سینٹر کو گمراہ کیا گیا، سلالہ پوسٹ پر حملہ جان بوجھ کرکیا گیا، ڈی جی ملٹری آپریشنز

پاکستان کے کورآڈینیش سینٹر کو گمراہ کیا گیا، سلالہ پوسٹ پر حملہ جان بوجھ کرکیا گیا، ڈی جی ملٹری آپریشنز
اسلام ٹائمز۔ سنیٹر جاوید اشرف قاضی کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ملٹری آپریشن نے نیٹو حملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اشرف قاضی کا کہنا تھا کہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوآرڈینیشن سینٹر کو کارروائی کیلئے جگہ پندرہ کلومیٹر شمال میں گورا پرایا بتائی گئی تھی، جبکہ حملہ وال کینو پوسٹ پر کیا گیا۔ جاوید اشرف قاضی نے کہا کہ ان حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پہلے حملے کے وقت امریکی سفارتخانے میں تعینات تھری سٹار جنرل کو آگاہ کیا گیا، اطلاع دینے کے بعد حملہ رکا اور دوبارہ پوسٹوں کی مکمل تباہی تک جارہی رہا۔
جاوید اشرف قاضی کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے میں چن چن کر ایک ایک بنکر کو تباہ کیا گیا جو پورے پہاڑ کی چوٹی پر بنے ہوئے تھے۔ جاوید اشرف قاضی نے بتایا کہ افغانستان میں اسپیشل فورسز اور ڈرون ایساف کی کمانڈ میں نہیں ہیں، تباہ کی گئیں پوسٹیں ہمارے لیے کارآمد تھیں اس سے افغانستان سے ہونے والی دراندازی رک گئی تھی، اُنہوں نے کہا کہ کمیٹی بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے اور سپلائی بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی تائید کرتی ہے، جاوید اشرف قاضی نے کہا کہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے تعاون کی نئی شرائط طے کی جائیں۔ اُن کا کہنا تھاکہ دفتر خارجہ نے اپنی بریفنگ میں بتایا ہے کہ حملہ کے ردعمل کے طور پر کیے گئے اقدامات پر پاکستان کو کسی بھی ملک کی جانب سے دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل اشفاق ندیم نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ نیٹو فورسز کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا، جاوید اشرف قاضی کی زیرصدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں نیٹو حملے پر بریفنگ دیتے ہو ئے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتایا کہ نیٹو کا حملہ سوچا سمجھا تھا۔ چیک پوسٹ پر جب حملہ ہوا تو امریکی سفارتخانے اور افغانستان کو آگاہ کیا گیا تھا۔ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد بتایا گیا کہ وال کینو پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، بارڈر کوآرڈی نیشن سینٹر پر مس گائیڈ کیا گیا۔ کمپنی کمانڈر گیا تو ہیلی کاپٹر دوبارہ آئے اور فائرنگ کرتے رہے یہاں تک کہ دونوں پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ بنکروں کو نشانہ لے کر تباہ کیا گیا، دہشتگرد نالوں یا گڑھوں میں ہوتے ہیں، پہاڑ کی چوٹی پر نہیں۔ بریفنگ کے بعد قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے حکومتی اقدامات کی توثیق کی۔
خبر کا کوڈ : 120673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش