0
Sunday 11 Dec 2011 00:31

کوئٹہ، پولیس کی مبینہ فائرنگ سے قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق

کوئٹہ، پولیس کی مبینہ فائرنگ سے قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قبائلی سیاسی رہنما حاجی لالا خان بادیزئی کے بیٹے کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا سول ہسپتال کوئٹہ میں لواحقین کا شدید احتجاج اور توڑ پھوڑ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب بلوچستان کے قبائلی سیاسی رہنما حاجی لالا خان بادیزئی کے صاحبزادے عصمت اللہ بادیزئی پر پولیس نے اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ پشتون آباد سے اپنے گھر جا رہے تھے فائرنگ سے عصمت اللہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بادیزئی قبیلہ کے سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل افراد سول ہسپتال کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے حکومت کیخلاف سخت نعرہ بازی کی اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ عصمت اللہ بادیزئی گاڑی میں جا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاری تعداد میں پولیس اور ایف سی، سول ہسپتال پہنچ گئی مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سول ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا جس سے ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی اس موقع پر مشتعل نوجوانوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیگر اعلیٰ حکام بھی سول ہسپتال پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 121162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش