0
Monday 12 Dec 2011 00:42

چمن، قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے نیٹو سپلائی کے 4 ٹینکر چھین لئے

چمن، قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے نیٹو سپلائی کے 4 ٹینکر چھین لئے
 اسلام ٹائمز۔ مہمند واقعہ کے ردعمل میں چمن بارڈر پر روکے گئے نیٹو ٹینکروں کو واپس کراچی روانہ کر دیا گیا، قلعہ عبداللہ کے قریب مسلح افراد نے چار ٹینکرز چھین لئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل مہمند ایجنسی واقعہ کے ردعمل میں چمن بارڈر پر روکے گئے نیٹو فورسز کیلئے تیل سپلائی کرنے والے تمام ٹینکروں کو صوبائی حکومت کے ہدایت پر واپس کراچی روانہ کر دیا گیا، اتوار کے روز بھاری سکیورٹی میں جانے والے نیٹو کے چار ٹینکروں کو قلعہ عبداللہ کے مقام پر مسلح افراد نے زبردستی چھین لیا جبکہ مزاحمت پر دو ٹینکرز بچا لئے گئے حکام کا کہنا ہے کہ چھینے گئے نیٹو کے دو ٹینکروں کی بازیابی کیلئے علاقے میں گروہ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، بہت جلد بازیاب کرا لیا جائے گا جبکہ چمن کے بارڈر ٹرمینل میں نیٹو کے سینکڑوں کنٹینروں کی واپسی تاحال شروع نہ ہو سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 121366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش