0
Friday 16 Dec 2011 18:29

منصور اعجاز اسرائیلی ایجنٹ ہے، قوم کو کھیل کی سمجھ آگئی ہے، خورشید شاہ

منصور اعجاز اسرائیلی ایجنٹ ہے، قوم کو کھیل کی سمجھ آگئی ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے مطالبہ پر حکومت نے سپرپاور کے سامنے سٹینڈلیا، اب میمو جیسے ایشوز کو اہمیت نہیں دینی چاہیے، قوم کو پورے کھیل کی سمجھ آگئی، منصور اعجاز اسرائیلی ایجنٹ ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے 10اکتوبر 1999ء کو (ن) لیگی حکومت کے وزیر خزانہ سرتاج عزیز سے خفیہ ملاقات انہیں قائل کرنے کی کوشش کی، اب ڈی جی آئی ایس آئی پر موجودہ حکومت ہٹانے کیلئے عرب ممالک کے دورہ کا جھوٹا الزام عائد کیا، امید ہے جنرل پاشا ان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرینگے، اس کے تمام کردار ایک ایک کرکے بے نقاب ہوتے رہیں گے، نوازشریف نے سپریم کورٹ جاکر پارلیمنٹ پر عدم اعتماد کیا۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص کے بیان پر ملک میں بڑا ایشو سامنے آ گیا جو پاکستان نہیں امریکہ کا وفادار ہے، وہ قادیانی ہے اس کے بیان کو جس طریقے سے میڈیا نے پیش کیا وہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میمو سرکاری سطح پر حیثیت رکھتا ہے غیر سرکاری سطح پراس کی کوئی حیثیت نہیں، اب میمو کا تخلیق کار آئی ایس آئی چیف پر لزام لگاتا ہے کہ صدر کو ہٹانے کیلئے وہ عرب ملکوں میں گیا، صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور یہ بات بھی آرٹیکل 6 کی زد میں آتی ہے، جھوٹ پر مبنی دیئے گئے بیان پر ہمیں قومی اداروں کو ختم نہیں کرنا چاہئے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جہاں ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کے منتخب نمائندے بیٹھے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی پر منصور اعجاز نے جھوٹا الزام لگایا مجھے امید ہے کہ وہ اس الزام پر منصور اعجاز کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار جھوٹ کو سچ ثابت کرنیوالے ہونگے، پوری قوم گیم کو سمجھتی ہے اور اس کے کردار بے نقاب ہوتے رہیں گے۔ میمو لکھنے والے نے 10اکتوبر 1999ء کو اس وقت کے (ن) لیگی وزیر خزانہ سرتاج عزیز کو ان کے گھر میں بیٹھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بریفنگ دی لیکن 12 اکتوبر کو (ن) لیگ کی حکومت ختم ہوگئی تھی، منصور اعجاز اسرائیل کیلئے لابنگ کرتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 122727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش