0
Saturday 17 Dec 2011 22:07

بلوچستان اسمبلی، قتل و غارت کیخلاف صوبائی وزیر کا واک آؤٹ

بلوچستان اسمبلی، قتل و غارت کیخلاف صوبائی وزیر کا واک آؤٹ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں ہونے والی قتل و غارت کے خلاف صوبائی وزیر اسد بلو چ نے اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر صوبائی وزیر زراعت اسد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پسنی میں نامعلوم افراد نے کلینک پر فائرنگ کر کے ڈاکٹر نسیم بلوچ کو قتل کر دیا۔ صوبے میں آئے روز پروفیسروں ڈاکٹروں اور انجینئروں کو بےدردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کس مرض کی دوا ہے جو مراعات لینے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی۔ تقریر کے بعد اسد بلوچ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
خبر کا کوڈ : 123047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش