0
Sunday 18 Dec 2011 00:43

23 دسمبر کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ جنوبی پنجاب میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا،فاروق ستار

23 دسمبر کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ جنوبی پنجاب میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا،فاروق ستار

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا، موروثی سیاست کا خاتمہ کیے بغیر تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا، اگر جنوبی پنجاب کی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں نے ہر اول دستے میں آکر اپنے بھائیوں کا ساتھ نہ دیا تو ایڈہاک ازم جس نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر رکھی ہیں پاکستان کا وجود ختم کردے گا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وڈیروں، جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے ہماری ذاتی دشمنی نہیں تاہم ملکی سلامتی کے لیے موروثی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے، 23 دسمبر کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ جنوبی پنجاب میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، حکومت نے جو مسائل کا تحفہ جنوبی پنجاب کو دے رکھا ہے ان سے چھٹکارا دلا کر جنوبی پنجاب کے باسیوں کو اپنے پائوں پرکھڑا کرنا الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا مقصد ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ عوام کو متحد کر کے متحرک کرتی ہے، چہروں کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں بلکہ صدیوں سے پاکستان کو دونوں سے لوٹنے والے کرپٹ سیا ستدان، وڈیروں اور جاگیرداروں کے چنگل سے پاکستان کو آزاد کرانے کا موقع آگیا ہے۔
مقررین نے کہا کہ 23 دسمبر کو سپورٹس گرائونڈ میں لاکھوں افراد جمع ہو کریہ ثابت کر دیں گے کہ اب عوام چہروں تبدیلی کی بجائے متحدہ قومی موومنٹ کو اقتدار میں لانے کی خواہشمند ہیں، اس حوالے سے قائد تحریک الطاف حسین 23 دسمبر کو بہت اعلانا ت کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 123092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش