0
Wednesday 21 Dec 2011 20:54

پشاور،پولیو قطرے پلانے سے انکار پر 4 والدین کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور،پولیو قطرے پلانے سے انکار پر 4 والدین کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد خان نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر 4 والدین کے 3 ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ڈی سی او کی زیر صدارت پولیو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سبز علی، اے پی آئی ڈاکٹر فضل ربی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر محمد اعظم اور ڈاکٹرجوہر، ہیلتھ سٹاف اور ایجوکیشن سٹاف نے شرکت کی، اجلاس میں تین روزہ پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس دوران پولیو کی ٹیم نے تخت آباد اور پشتہ خرہ میں 4 والدین کے خلاف شکایت کی کہ یہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کررہے تھے، جس پر ڈی سی او نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 3 ایم پی او کے تحت تخت آباد کے بشیر اور نورشاہ اور پشتہ خرہ کے کمال آفریدی اور ساجد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، تھانہ دائو دزئی اور پشتہ خرہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے، اس دوران ڈی سی او پشاور سراج احمد خان نے کہا کہ والدین پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بچوں کو ساری عمر کی معذوری سے بچایا جا سکے، انہوں نے علماء سے بھی اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں پولیو کے قطروں کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں۔
خبر کا کوڈ : 124151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش