0
Tuesday 25 Oct 2011 00:08

عالمی اداروں نے جنوبی پنجاب کے 7 اضلاع کو پولیو رسک قرار دے دیا

عالمی اداروں نے جنوبی پنجاب کے 7 اضلاع کو پولیو رسک قرار دے دیا
ملتان:اسلام ٹائمز۔ عالمی اداروں یونیسیف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جنوبی پنجاب کے 7 اضلاع کو پولیو رسک قرار دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کی رپورٹ میں مختلف شہروں میں موجود سیوریج کے پانی کو بھی پولیو کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہے مگر اسکے باوجود محکمہ صحت نے پولیو آگاہی مہم کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ اپنا رکھا ہے، ملتان میں ایک تقریب میں دو روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا لیکن محکمہ صحت کے اہلکاروں نے حکام کے رخصت ہوتے ہی بینرز اور پلے کارڈز اتار کر کیمپ ہی ختم کر ڈالا، ملتان کی آٹھ یونین کونسلوں میں پولیو وائرس موجود ہے تاہم کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پولیو فری ٹارگٹ کا حصول ممکن نہیں ہو سکا، اس کی بڑی وجہ بھی محکمہ صحت کے حکام اور اہلکاروں کی عدم دلچسپی اور غفلت بتائی گئی ہے، ڈی سی او ملتان نے پولیو آگاہی مہم کا کیمپ ختم کرنے پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہے، ادھر شہریوں میں بھی محکمہ صحت کی کارکردگی کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 108939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش