0
Sunday 25 Dec 2011 19:51

وزیراعظم گیلانی پارٹی کو مظلوم بنا کر مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں،حافظ حسین احمد

وزیراعظم گیلانی پارٹی کو مظلوم بنا کر مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں،حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ کو اپ سیٹ کرنے کیلئے نیا سیٹ اپ لایا جا رہا ہے اسی لئے بڑی پارٹیوں کے بڑے لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، وزیراعظم ملک میں مارشل لاء چاہتے ہیں تا کہ پیپلز پارٹی پھر ایک دفعہ پھر مظوم بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے مارشل لاء نہ لگانے کے اعلان پر وزیراعظم کو مایوسی ہوئی ہے وہ خواہش رکھتے ہیں کہ مارشل لاء لگ جائے تا کہ وہ مظلوم بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم استعفیٰ دیں اور عام انتخابات کا اعلان کر دیا جائے تو ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اصل لوگ مفادات پر خاموش تھے، حالات بگڑتے گئے۔ شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت پہلا پتہ تھی اب پت جھڑ کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں جانے والے لوگ جیسے پارٹیوں میں شامل ہوئے تھے ویسے ہی اب جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جانے کیلئے پہلے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔ موجودہ حالات میں دیگر لوگ بھی پاکستان تحریک انصاف میں جانے کیلئے تیار ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 125056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش