0
Monday 26 Dec 2011 23:57

میڈیا کو غیر جانبداری کے ساتھ تمام پارٹیرز کے جلسوں کو ایک جیسی کوریج دینی چاہیے، مولانا فضل الرحمان

میڈیا کو غیر جانبداری کے ساتھ تمام پارٹیرز کے جلسوں کو ایک جیسی کوریج دینی چاہیے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسے فارمولا پر کام کر رہا ہوں جس کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہو کر از خود کسی بھی سیاسی تبدیلی کا فیصلہ کر لیں، وقت سے پہلے انتخابات کرانا بے کار ہے، یہ بات انہوں نے ملتان میں استحکام پاکستان کاررواں کی ڈیرہ غازی خان روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی، ان کا کہنا تھا کہ بجائے اس کے کہ عدلیہ، فوج، اسٹیبلشمنٹ کوئی فیصلہ کرے یا دباو ڈالے سیاسی لوگوں کو خود ہی فیصلہ کر لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ کوئی سیاستدانوں کے بازو مروڑے تب ہی الیکشن کروائے جائیں وقت سے پہلے سیاسی فیصلہ کے تحت الیکشن کروانے میں کوئی ہرج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک خاص قبیلہ ہے جو سیاسی خانہ بدوش ہیں وہی لوگ تحریک انصاف کو اقتدار میں جاتا دیکھ کر اِس میں شامل ہو رہے ہیں، تمام دینی قوتیں مل کر الیکشن میں حصہ لیں، متحدہ مجلس عمل کو فعال بنائیں وہ ایک اچھا تجربہ تھا ہم امید کی سیاست کر رہے ہیں خوف کی نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اگر حالات کنٹرول نہیں کر پار ہی تو الیکشن وقت سے پہلے ہی ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے دو ر میں نیٹو فورسز اور انڈیا کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر جو چار نکاتی فارمولا طے ہوا تھا اس کا ریکارڈ موجود نہیں جو کہ حیران کن بات ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کو غیر جانبداری کے ساتھ تمام پارٹیز کے جلسوں کو ایک جیسی کوریج دینی چاہیے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوج کا راج ہے اور غیر اعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 125329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش