0
Saturday 31 Dec 2011 01:23

حکومت مضبوط، پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی، آئندہ پالیسیاں پارلیمنٹ کی مرضی سے بنیں گی، گیلانی

حکومت مضبوط، پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی، آئندہ پالیسیاں پارلیمنٹ کی مرضی سے بنیں گی، گیلانی
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے اور پارلیمان اپنی مدت پوری کرے گا۔ ملتان کے علاقہ کائیاں پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کرسی کو نہیں بلکہ عوام کو اپنی کمزوری سمجھتے ہیں۔ یہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے، جس کے لیے بینظیر بھٹو منع کرنے کے باوجود چیف جسٹس کی بحالی، میڈیا کی آزادی اور عوام کی جنگ لڑنے کے لیے ملک میں آئیں اور شہید ہویئں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے دعویدار تو بہت ہیں، تاہم حقیقی انقلاب ذوالفقار بھٹو لائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ پارٹی سے بیوفائی کرنے والوں کے مقابلے میں اپنے بیٹے کو این اے 148 سے الیکشن لڑائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم گیلانی نے پارٹی چھوڑنے والے سیاستدانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی تقریر کے بعد ان کے خلاف افواہیں پھیلانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اس کے لیے پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مضبوط افغانستان ملکی مفاد میں ہے، تاہم بھارت سے بھی تعلقات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کی فکر نہیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں اور نظریاتی جماعت ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ جو بھی پالیسیاں بنائیں گے، پارلیمنٹ کی مرضی سے بنیں گی، فرد واحد کے فیصلے تسلیم نہیں کرینگے۔ صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی میں علم بغاوت بلند کریں گے۔ ملتان میں پی ٹی وی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے تعلقات پر پیشرفت ہو رہی ہے اور افغانستان کے مسئلہ کا پائیدار حل چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے اتفاق رائے سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس حق کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی میں علم بغاوت بلند کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ وہ کر رہے ہیں،جن کے پاس کچھ نہیں ہے، حکومت آئینی تقاضوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے پانچ سال پورے کرنے پر متفق ہیں۔ افواہیں پھیلانے والوں کو صدر کے خطاب کے بعد شرمندگی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 126368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش