0
Saturday 31 Dec 2011 20:09

انڈونیشیا کشتی حادثہ، میتیں کوئٹہ پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں، نواب رئیسانی

انڈونیشیا کشتی حادثہ، میتیں کوئٹہ پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں، نواب رئیسانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ دنوں‌ انڈونیشیا کی سمندری حدود میں رونما ہونے والے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کوئٹہ کے افراد کی میتیں کوئٹہ پہنچانے کیلئے فوری و خصوصی اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے لہذا میتیں متعلقہ لواحقین تک پہنچا کر ان کی مدد کی جانی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے وزارت خارجہ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 126581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش