0
Sunday 1 Jan 2012 21:58

سکینہ بنت الحسین ع کی سیرت ارفع مقاصد کے ساتھ محبت کا استعارہ ہے، سیدہ بنت موسٰی موسوی

سکینہ بنت الحسین ع کی سیرت ارفع مقاصد کے ساتھ محبت کا استعارہ ہے، سیدہ بنت موسٰی موسوی
اسلام ٹائمز۔ انجمن دختران اسلام، ام البنین ڈبلیو ایف، گرلز گائیڈ اور سکینہ جنریشن کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میں مجلس شہیدہ زنداں سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ خانم قمر زہرا فاضلہ قم نے کہا کہ حضرت سکینہ بنت الحسین سلام اللہ علیہا نے واقعہ کربلا کے دوران اور بعدِ شہادت امام مظلوم صبر و برداشت اور عزم و عمل کی عظیم داستان رقم کی۔ ذاکرہ فرحت فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب دشمنانِ دین نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے اسلام کے نام کو استعمال کرنے کی کوشش کی، اُن کے چہروں سے نقاب الٹنے اور حق و صداقت کیلئے خانوادہِ اہلبیت ع کی مخدراتِ عصمت کوفہ و شام کے بازاروں، یزید و ابن زیاد کے درباروں میں آ کر کلمہ حق کہنے سے گریزاں نہیں ہوئیں۔ 

سیدہ بنت موسٰی موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکینہ بنت الحسین ع کی سیرت ارفع مقاصد کے ساتھ محبت کا استعارہ ہے۔ مجلس عزا سے سیدہ خیزران موسوی، سیدہ بنت موسیٰ موسوی، شہر بانو نقوی اور ڈاکٹر خانم زہرا گل نے بھی خطاب کیا۔ اختتام مجلس ماتم داری کی گئی۔
دریں اثناء آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے مطابق عشرہ شہیدہ زنداں کے اختتامی روز اتوار کو معصومہ سکینہ بنت الحسین ع کا یوم شہادت مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ خواتین کی مجالس میں تابوت حضرت سکینہ س برآمد کیے جائینگے۔ 

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی عشرہ شہیدہ زنداں کمیٹی کی مرکزی کنوینر پروفیسر غلام صغری ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عشرہ شہیدہ زنداں اختتامی روز منعقد ہونے والے عزاداری کے پروگراموں کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ عشرہ شہیدہ زنداں کے اختتامی روز 6 صفر بروز اتوار مرکزی مجلس عزا برائے خواتین مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد صبح 10 بجے منعقد ہو گی، اختتام مجلس پر تابوت شہیدہ زنداں برآمد ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 126756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش