0
Tuesday 6 Oct 2009 13:26

کیری لوگر بل پر پاکستانیوں کے خدشات سے امریکیوں کو آگاہ کرونگا،شاہ محمود قریشی

کیری لوگر بل پر پاکستانیوں کے خدشات سے امریکیوں کو آگاہ کرونگا،شاہ محمود قریشی
ہوسٹن:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن،سینیٹر جان کیری اور سینیٹر ڈک لوگر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستانی عوام اور اپوزیشن کے نکتہ نظر کو ان تک پہنچائینگے، ان کا کہنا تھا کہ قوم سے کوئی چیز پوشیدہ رکھیں گے نہ غلط بیانی کی جائے گی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں نمائندہ جنگ و جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت منتخب عوامی حکومت ہے اور ہم کبھی ملکی مفادات کا سودا نہیں کرینگے۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے انہون نے کہا کہ ان کی بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے ملاقات تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو باور کرا دیا گیا ہے کہ پاکستان تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تاہم اس خواہش کو ہماری کمزوری تصور نہ کیا جائے۔ پرویز مشرف اور موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں مطابقت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے تابع ہوتی ہے، ہماری خارجہ پالیسی جنونیت اور دہشت گردی کے خلاف ہے اور سابقہ حکومت کی جو پالیسیاں ملکی مفادات میں ہیں وہ جاری رکھی گئی ہیں تاہم ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے، سابقہ حکومت کا فوکس بھی دہشت گردی کے خلاف تھا تاہم وہ اس کو صرف عسکری طاقت سے ختم کرنا چاہتے تھے،جبکہ موجودہ حکومت نے مذاکرات اور علاقوں میں ترقی کا عمل بھی شامل ہے۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تفتیس کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اور اقوام متحدہ کے ماہرین کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ وہ مقررہ چھ ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پاکستان اور اقوام متحدہ کے حوالے کر دیں گے۔ قبل ازیں جیمس بیکر انسی ٹیوٹ رائس یونیورسٹی ہوسٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہو رہے ہیں۔ کیری لوگر بل سے پاکستان کی ترقی میں مدد ملے گی۔

خبر کا کوڈ : 12738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش