0
Wednesday 4 Jan 2012 22:32

سپریم کورٹ کاغذ کے ٹکڑے پر سوموٹو ایکشن لیتی ہے مگر، خورشید شاہ

سپریم کورٹ کاغذ کے ٹکڑے پر سوموٹو ایکشن لیتی ہے مگر، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کس کو چور کہیں، پنجاب حکومت بیس ارب روپے کے خسارے میں ہے اور ان چار سال میں ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدا نہیں کر سکی۔ اُنہوں نے کہا کہ خادم اعلٰی کے آنے سے پہلے سترہ ارب روپے قومی خزانے میں موجود تھے، مگر پندرہ ارب روپے تندور میں جھونک دئے گئے۔ خورشید شاہ نے کہا ہم شور مچائیں گے تو اپوزیشن بینچوں سے کوئی بھی نہیں بول سکے گا، انہوں نے کہا کہ مکہ مدینہ میں بیٹھ کر جھوٹ بولا گیا۔ این آر او باعزت طریقہ ہے تاہم معافی مانگ کر بھاگ جانا باعزت طریقہ نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم احتساب کیلئے حاضر ہیں تاہم اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں۔ 

وزیر پیٹرولیم نوید قمر نے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود ایران گیس پائپ لائن کو وسعت دی ہے اور یہ گیس ضرور پاکستان آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں پندرہ سو میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہو جائے گی، بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلے کمپنیوں کو پندرہ ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، اگلے ایک ہفتے میں 180 بلین روپے کا سرکلر ڈیٹ کلئر کر رہے ہیں، اس کلئرنس سے پاور کمپنیاں بجلی پیدا کر سکیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کنہڑ گیس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 127712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش