0
Sunday 11 Oct 2009 17:01
میدان کربلا کی کیفیت، انسان، حیوان پیاس سے نڈھال

اسرائیل نے مغربی کنارے کے کئی دیہاتوں کو پینے کے پانی سے محروم کر دیا

اسرائیل نے مغربی کنارے کے کئی دیہاتوں کو پینے کے پانی سے محروم کر دیا
مغربی کنارے کے شمال مغربی دیہی علاقوں کی بلدیہ کی میئر فتحیہ ریماوی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم کر دیا گیا ہے جس کے باعث مختلف دیہاتوں میں پینے کا پانی دستیاب نہیں اور شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک پریس بیان میں ریماوی نے کہا کہ مغربی کنارے کے شمال مغرب کے مختلف دیہاتوں جن کی آبادی 12 ہزار سے زائد ہے کو ایک ماہ سے پانی میسر نہیں، لوگ منرل واٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام اللہ کے قریبی علاقوں بیت ریما، دیر غسانہ، کفر عین، قراوہ، بنی زید، نبی صالح سمیت کئی دیگر بستیوں میں پینے کے پانی کا بحران ہے۔ میئر بلدیہ نے کہا کہ ایک ماہ قبل اسرائیل کی ایک پانی فراہم کرنے والی"مکروٹ" نامی کمپنی کام کر رہی تھی تاہم اب اس نے بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ رو ک دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں پانی کی پائپ لائنوں میں کو پانی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے پانی کی فراہمی روکے جانے سے نہ صرف انسانی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ مویشیوں کے لیے بھی مسائل بڑھ گئے ہیں اور کھیتوں میں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

خبر کا کوڈ : 13021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش