0
Sunday 15 Jan 2012 02:05

کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملہ کی امریکی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملہ کی امریکی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ ایوان وزیراعظم سے جاری اعلامیے کے مطابق، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، داخلہ، دفاع، خارجہ، خزانہ، دفاعی پیداوار اور اطلاعات کے وزراء اور ڈی جی آئی بی نے شرکت کی۔ ڈی جی ملٹری آپریشن نے 26 نومبر کو سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے پر سینٹ کام کی رپورٹ پر تفصیلی بریف کیا۔ اجلاس میں سینٹ کام کی رپورٹ پر پاکستان کے مؤقف کا جائزہ لیا گیا اور رپورٹ پر ردعمل سے متعلقہ اداروں کو جلد آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، دفاعی کمیٹی نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی اور قرار دیا کہ سینٹ کام کی رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔ کمیٹی نے حملے پر صرف افسوس کو بھی ناکافی قرار دیا۔ کمیٹی نے نیٹو سپلائی کی بحالی کا معاملہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی پر چھوڑ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی اور اجلاس میں صرف ایجنڈے پر بات ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 130315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش