0
Sunday 15 Jan 2012 13:25

وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی اختلاف نہیں، صورتحال میڈیا نے بگاڑی، امین فہیم

وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی اختلاف نہیں، صورتحال میڈیا نے بگاڑی، امین فہیم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کو میڈیا نے بگاڑا ہے۔ کوئی الجھن نہیں، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ ہالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ آرمی چیف اور صدر پاکستان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جلد ہی بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے حوالے سپریم کورٹ کا فل بینچ کل بیٹھے گا اور سیاسی پارٹیوں کی بھی میٹنگ ہے، مزید کل فیصلہ آنے تک انتظار کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی سمیت سب کو آزادی حاصل ہے جس کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا کے جنرل مشرف سے میرا کوئی تعلق ہے اور نہ ان کے آنے سے کوئی فرق پڑیگا۔ انہوں نے مزید کہا کے انتخابات وقت پر آزادانہ اور صاف شفاف ہوں گے اور انشاءاللہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ پیر پگارا کے انتقال سے سندھ سمیت ملکی سیاست میں بڑا اہم خلا پیدا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 130441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش