0
Monday 16 Jan 2012 00:10

پاکستان کے غیرت مند مسلمان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، آئی ایس او کراچی

پاکستان کے غیرت مند مسلمان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ اربعین امام حسین ع وہ دن ہے جس روز رسول اللہ ص کے صحابی حضرت جابر بن عبداللہ انصاری پہلی مرتبہ کربلا میں امام حسین ع کی قبر مطہر پر زائرِ امام حسین ع کی حیثیت سے پہنچے، جب سے لے کر ابتک لاکھوں زائر اربعین کے موقع پر زیارت امام حسین ع کو کربلا پہنچتے ہیں، اور ان زائرین کی تعداد میں ہر گذرتے سال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، روان سال کربلا میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد زائریں کربلا پہنچے اور امام حسین ع کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آج تک امام حسین ع کا پیغام لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور ہر گذرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور یزیدیت کے خلاف بغاوت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ یہ امام حسین ع کا مقدس لہو ہی ہے جو کربلا میں بہا اور جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں حرارت پیدا کر رہا ہے۔
 
مشرق وسطی میں اسلامی بیداری ہو یا ایران کا اسلامی انقلاب، یہ سب کا سب امام حسین ع کے انقلاب عاشورہ کا ثمر ہے، امام خمینی رہ کا یہ فرمان تھا کہ "ہمارا یہ انقلاب امام حسین ع کی اُس تحریک عاشورا سے منسلک ہے جو 61 ہجری یوم عاشورہ کے روز امام ع نے شروع کی تھی۔" 
ہمارا سلام ہو امام حسین ع کے اُس پاک لہو پر جسکو ناحق بہایا گیا، ہمارا سلام ہو ان پر کہ جنکو بےگوروکفن کربلا کی تپتی ریت پر چھوڑ دیا گیا، ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ امام حسین ع کے مقصد قربانی کو رائیگان نہیں جانے دین گے، اور ہر یزید وقت کے خلاف علم جہاد بلند کریں گے اور ہر اُس شخص کے خلاف آواز بلند کریں گے جو دین اسلام میں تحریف پیدا کرنے کی کوشش کرے گا یا شریعت محمدی کو پامال کرئے گا۔

آج کا یزید امریکا و اسرائیل کی صورت میں دنیا اسلام سے برسر پیکار ہے، آج ہمارا دین امریکی دین کے زیر اثر ہے، خصوصاً ملک خداداد پاکستان میں اسلام کے دامن میں چھپے نام نہاد اسکالرز، علماء اور مشائخ اسلام کی بنیادی تعلیمات کا ذرائع ابلاغ کے ذریعے کھلے عام انکار کر رہے ہیں، مگر کوئی نہیں جو حسین ابن علی ع کی طرح آواز حق بلند کرے اور دین اسلام کی حفاظت کرے، جبکہ اسکے برعکس حسین ابن علی ع کے پیغام کو عام کرنے کے خلاف سازشیش کی جا رہی ہیں، اسکو محدود کرنے اور روکنے کی کوشش کی جا رہی، جسکی حالیہ مثال جامعہ پنجاب میں امام حسین ع کے نام پر منعقد ہونے ہوالے جلسے کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش تھی۔
 
ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ذکر حسین ابن علی ع کو کسی صورت نہیں دبایا جا سکتا، کیونکہ اس ذکر کو زندہ رکھنے کا وعدہ خدا نے کیا ہے، کیونکہ جو خدا کا ذکر کرتا ہے خدا اسکا ذکر کرتا ہے اور امام حسین ع نے خدا کے نام کو زندہ کیا۔ لہذا جب تک خدا کا نام زندہ ہے امام حسین ع کا نام بھی زندہ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار نماز دوران مرکزی جلوس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے رہنماء برادر ریحان نے کیا۔
 
شرکائے نماز سے خطاب کرتے ہوئے برادر ریحان نے ملک خداداد پاکستان کے سابق فوجی ڈیکٹیٹر کے اُس بیان کی سختی سے مذمت کی، جس میں انہوں نے اسلام کے قلب میں بیٹھے اُس ناسور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی، جسکا وجود کبھی بھی عالم اسلام نے تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی سرزمیں نہر سے بہر تک مسلمانوں کی ہے، جہاں اسرائیل نے اپنے ناجائز باپ امریکا و برطانیہ اور نام نہاد اقوام متحدہ کے تعاون سے قبضہ کیا ہوا ہے، لیکن وہ وقت دور نہیں کہ جب مشرق وسطیٰ کی اسلامی بیداری کی لہر فلسطین تک جائے گی اور ملت اسلام کے یہ غیور جوان اسرائیل کو نقشے سے مٹا دیں گے، اور پاکستان کے غیرت مند مسلمان بھی کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔
 
علاوہ ازین انہوں نے پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار بھی امریکا کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بین الاقوامی سیاست کے اداکاروں کے درمیان پھنس چکا ہے، ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ ان اداکاروں کے چنگل سے اپنے آپ کو آزاد کر وا کر پاکستانی عوام کی فطرت کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی کا اعلان کریں۔ میمو گیٹ اسکنڈل بھی انہی عالمی سیاسیات کے ماہریں کا تیار کردہ ایک حربہ ہے، جسکی کے ذریعے انہوں نے پاکستانی حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی پیدا کی ہے۔
 
نماز دوران مرکزی جلوس ٹھیک 1:30 بجے دن ایم اے جناح روڈ پر مولانا شاہد رضا کاشفی کے زیر اقتداء ادا کی گئی، بعد از نماز ظہرین ایک احتجاجی مظاہرہ یزید وقت امریکا اور اسکے حواریوں کے خلاف منعقد کیا گیا، جو دنیا بھر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے ذمہ دار ہیں اور ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا اسلام میں افراتفری، ہنگامہ آرائی، دہشتگردی اور انقلاب اسلامی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں، جبکہ مظاہریں نے امریکا و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 130604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش