0
Monday 16 Jan 2012 23:20

ملتان، سانحہ خانپور کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان، سانحہ خانپور کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ خان پور میں چہلم امام حسین ع کے جلوس کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی، رانا ثناء اللہ، ملک اسحاق اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر جواد جعفری، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ اس المناک سانحہ میں پنجاب حکومت ملوث ہے، بدنام زمانہ دہشت ملک اسحاق کو تو سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے لیکن محب وطن اور پُر امن شہریوں کو نہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی سرپرستی کے باعث صوبے میں ایسے واقعات رونماء ہو رہے ہیں اور ان واقعات میں حکومتی مشینری برابر کی شریک ہے۔

مقررین نے کہا کہ ڈی پی او رحیم یار خان نے پہلے تو دھماکے کو تسلیم کرنے سے ہی انکار کر دیا اور پھر اسے علم مبارک کے تاروں سے ٹکرانے اور بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ قرار دے کر اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دے رہا تھا لیکن جب جائے وقوعہ پر بم دھماکے کے شواہد ملے تو اس نے اپنا ہی تھوکا چاٹ لیا اور اسے خودکش حملہ قرار دیا، رہنماوں نے کہا کہ اس سانحہ میں ضلعی انتظامیہ ملوث ہے اور ڈی پی او رحیم یار خان کو فوری طور پر معطل کیا جائے، مقررین نے کہا کہ امام حسین ع کی یاد منانے والے نہتے عزاداروں پر حملے یزیدیت کے گماشتوں کی کارروائی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یزید کی اولاد آج بھی حسینیت کیخلاف برسرپیکار ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ یزیدیت نے کربلا میں بھی عبرت ناک شکست کھائی تھی اور اس دور میں بھی یزیدیت کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، مقررین نے کہا کہ خان پور میں ہونے والا دہشتگردی کا یہ واقعہ پنجاب حکومت کے منہ پر طماچہ ہے جو سکیورٹی سخت ہونے کے دعوے کرتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ شیعان پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہماری حب الوطنی کو بزدلی سے تعبیر کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، اس سانحہ میں 25 بے گناہ لوگوں کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور ڈی پی او رحیم یار خان فوری طور پر استعفی دیدیں، مقررین نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، واضح رہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد اور شیعیان حیدر کرار کے قاتل ملک اسحاق کا تعلق بھی ضلع رحیم یار خان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 130835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش