0
Tuesday 13 Oct 2009 14:43

وزیر اعظم گیلانی اور چینی صدر کی ملاقات

وزیر اعظم گیلانی اور چینی صدر کی ملاقات
بیجنگ:وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے بیجنگ میں چین کے صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،دفاع،دہشتگردی کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ملاقات میں چینی صدر ہوجن تاؤ نےکہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاک چین تعلقات نئی نسل میں منتقل ہو رہے ہیں ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چینی صدر سے ان کی ملاقات انتہائی تعمیری رہی۔انھوں نے کہا کہ چین سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جامع حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں اور دفاعی کمپینوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ : 13138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش