0
Sunday 22 Jan 2012 15:27

موجودہ حالات میں قبل از وقت انتخابات ہوسکتے ہیں، ذوالفقار مرزا

موجودہ حالات میں قبل از وقت انتخابات ہوسکتے ہیں، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر ذولفقار مرزا نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہوسکتے ہیں۔ پیر جو گوٹھ میں صبغت اللہ شاہ پیر پگارا ہشتم سے ان کے والد شاہ مردان شاہ پیر پگارا مرحوم کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیر پگارا مرحوم نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کی بات کی مشکل وقت میں انہوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، ان کے خلاء کو پر نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں، کافی وقت سے غائب رہنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان کبھی سیاست سے غائب نہیں ہوتا۔ ایک صحافی کی جانب سے آئندہ الیکشن لڑنے کے سوال پر ذوالفقار مرزا بغیر جواب دیئے مسکرا کر چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 132240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش