0
Monday 23 Jan 2012 14:04

جلوس تابوت امام حسن علیہ السلام اندرون موچی گیٹ لاہور سے بر آمد

جلوس تابوت امام حسن علیہ السلام اندرون موچی گیٹ لاہور سے بر آمد

اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال اندرون موچی گیٹ سے صبح دس بجے برآمد ہوا۔ جو اپنے مقررہ راستوں پر جاری ہے۔ عزاداران امام حسن علیہ السلام کی عقیدت اور احترام دیدنی تھی جب تابوت امام حسن برآمد ہوا تو ہر آنکھ پرنم تھی۔ عزاداران نے ماتمداری اور نوحہ خوانی کر کے امام کو ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
 
اس موقع پر عزاداران کے لئے سبیل دودھ، پانی، شربت اور چائے کے ساتھ نیاز امام کا بھی لوگوں نے اہتمام کیا گیا۔ لوگ اپنے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ جلوس تابوت امام حسن میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر علم عباس علمدار علیہ السلام، جھولہ علی اصغر، اور ذوالجناح کی زیارات بھی جلوس کا حصہ تھیں۔

جلوس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ مختلف سات مقامات پر جامہ تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جاتی۔ پولیس کی بھاری نفری جلوس کی حفاظت کے لئے موجود ہے جبکہ امامیہ اسکاوٹس اور حیدریہ اسکاوٹس نے بھی جلوس کے انتظامات میں حصہ لیا اور سکیورٹی فراہم کی۔ 

جلوس تابوت امام حسن علیہ السلام چوک نواب صاحب، محلہ شیعیاں، آزاد بازار، اور دیگر مقامات سے ہوتا ہوا رات تقریباً گیارہ بجے امام بارگاہ حسینیہ ہال میں واپس اختتام پذیر ہوگا۔ 

خبر کا کوڈ : 132321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش