0
Monday 23 Jan 2012 23:39

جعلی ادویات سے ہلاکتوں اور ترقیاتی فنڈز نہ دینے کے خلاف اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی میں احتجاج، واک آوٹ

جعلی ادویات سے ہلاکتوں اور ترقیاتی فنڈز نہ دینے کے خلاف اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی میں احتجاج، واک آوٹ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جعلی ادویات سے ہلاکتوں اور ترقیاتی فنڈز نہ دینے کے خلاف اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کیا۔ کورم پورا کرنے میں ناکامی پر حکومت دس منٹ بھی اجلاس جاری نہ رکھ سکی۔ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ہی تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ذوالفقار علی گوندل نے جعلی ادویات سے ہلاک ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کروائی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
 
انہوں نے سپیکر کی یقین دہانی کے باوجود حکومت کی طرف سے اپوزیشن اراکین کے حلقوںمیں ترقیاتی فنڈز نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب اور وزیر قانون سپیکر کے عہدے کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن احتجاجاً واک آوٹ کرگئی اور جاتے ہوئے کورم کی نشاندہی بھی کردی۔ حکومت دوبار اجلاس ملتوی کرنے کے باوجود کورم پورا نہ کرسکی۔ 

وزیر قانون نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز دینے کا ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی ہیں جبکہ جعلی ادویات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد بھی کورم پورا نہ ہوسکا تو بغیر کسی کارروائی کے اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 132600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش