0
Sunday 18 Oct 2009 09:42

ایران پر اقتصادی پابندیاں لگانے سے صورتحال مزید خراب ہو گی،جوہری تنازعے کا حل ایران امریکا مذاکرات میں ہے،البرادعی

ایران پر اقتصادی پابندیاں لگانے سے صورتحال مزید خراب ہو گی،جوہری تنازعے کا حل ایران امریکا مذاکرات میں ہے،البرادعی
ویانا:عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کا کہنا ہے کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں لگانے سے صورتحال مزید خراب ہو گی۔جوہری تنازعے کا حل ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات میں ہے۔ویانا میں ایک انٹرویو میں آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادعی نے کہا کہ ایران پر مزید نئی پابندیاں لگانے سے ایٹمی مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید بگڑ جائے گا۔ کیوں کہ پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنازعے کے حل کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہیئے۔ کیوں کہ اگر کوئی مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہے تو اس کیلئے ان کا غیر مشروط ہونا لازمی ہے۔البرادعی نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے ایران سے ویانا میں ہونے والے مذاکرات سے جوہری تنازعے کےحل کیلئے نئے دروازے کھلیں گے۔





خبر کا کوڈ : 13351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش