0
Saturday 28 Jan 2012 17:23

پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی اصل جڑ مولوی فضل اللہ ہے، رحمن ملک

پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی اصل جڑ مولوی فضل اللہ ہے، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی اصل جڑ مولوی فضل اللہ ہے، کراچی کے حالات خراب کرنے میں گلگتی گروپ ملوث ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہونی چاہیے۔ صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ سنی، شیعہ فسادات کرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ایک مخصوص گروپ فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے، پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی اصل جڑ مولوی فضل اللہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ دن پہلے اطلاعات ملی ہیں کہ گلگت میں ایک گروپ اٹھا ہے، وہ اسلحہ ڈیزل ٹینکروں میں سمگل کر کے کراچی لائے ہیں، ہم ان کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں جلد ان کو گرفتار کر لیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی یہ دہشت گرد اسلام کیلئے نہیں پیسے لے کر لوگوں کو قتل کرتے ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا کہ پاکستان میں جمہوری اور سیاسی ماحول قائم ہو، سندھ میں حالات خراب تھے اب یہاں سیاسی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں یہ خوش آئند باث ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو سکھر میں اور مولانا فضل الرحمن کو کراچی میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ لوگ سمجھتے تھے کہ کراچی میں تحریک انصاف نے بہت بڑا جلسہ کر کے کارنامہ انجام دے دیا ہے میں پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 133728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش