0
Monday 19 Oct 2009 13:54

پاکستان اور امریکا کو اعتماد سازی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،گیلانی

پاکستان اور امریکا کو اعتماد سازی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،گیلانی
اسلام آباد:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو اعتماد کی کمی ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی،اس میں وزیر دفاع احمد مختار،وزیرداخلہ رحمن ملک،وزیر خزانہ شوکت ترین،وزیر مملکت برائے خارجہ ملک عماد اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ،سوات اور وزیر ستان میں جاری آپریشن اور پاک امریکا دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے جنرل پیٹریاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں قومی سیاسی قیادت کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری متاثرہ علاقوں میں بحالی و تعمیر نو کے لئے معاشی امداد فراہم کرے ۔جنرل پیٹریاس کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 13452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش