0
Tuesday 31 Jan 2012 23:25

پاک ایران گیس پائپ لائن، پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا

پاک ایران گیس پائپ لائن، پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وفد وزارت پٹرولیم کے حکام کے ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت کے لئے تہران پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پائپ لائن کی تعمیر اور دوسرے امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ مذاکرات میں گیس کی قیمت میں کمی پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ ان مذاکرات میں تکنیکی نوعیت کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ پاکستان کی طرف سے وزارت پٹرولیم کے جوائنٹ سیکریٹری حامد اصغر ہوں گے جبکہ انٹر سٹیٹ گیس کمپنی کے قائم مقام سربراہ صولت مبین شامل ہیں۔

دو روزہ مذاکرات میں چھپن انچ قطر کی اس پائپ لائن پر پاکستان کی سرحد تک آنے اور نوابشاہ تک پاکستان کی پائپ بچھائی جائے گی۔ اس کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ گیس کی تکمیل دسمبر دو ہزار چودہ تک متوقع ہے۔

خبر کا کوڈ : 134562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش