0
Wednesday 1 Feb 2012 22:09

لاہور میں ایام عزاء کا آخری جلوس ’’چپ تعزیہ‘‘ برآمد

لاہور میں ایام عزاء کا آخری جلوس ’’چپ تعزیہ‘‘ برآمد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایام عزاء کا آخری جلوس جسے ’’چپ تعزیہ‘‘ کا جلوس بھی کہا جاتا ہے آج اسلام پورہ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پنجاب سول سیکرٹریٹ، ملتان روڈ، ضلع کچہری، لوئر مال سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس میں لاہور بھر سے عزادار خواتین و حضرات، بچوں بوڑھے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کی ضریح مبارک اور علم پاک کی شبیہیں اٹھا رکھیں تھیں۔
 
اس موقع پر سی سی پی او لاہور کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی جلوس کے ہمراہ تھی جب کہ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں اور راستوں کو خاردار تار لگا کر بند کر دیا گیا تھا جب کہ جلوس میں شریک ہونے والے تمام عزاداروں کو جامہ تلاشی کے بعد ہی جلوس میں شامل ہونے دیا جاتا۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ جعفریہ رضا کاروں نے بھی اپنی خدمات پیش کر رکھی تھیں۔ 

جلوس کے راستے میں سبیلیوں اور نیاز امام حسین ع کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جب کہ متعدد مقامات پر عزاداروں کی چائے کے ساتھ بھی تواضع کی جاتی رہی۔ یاد رہے کہ لاہور میں ایام عزاء کے آخری جلوس ’’چپ تعزیہ ‘‘ کے بعد سوگ ختم کئے جانے کا اعلان ہوتا ہے اور عید شجاع کی تقریبات ہوتی ہیں جن میں علماء ،ذاکرین اور شعراء حضرات فضائل اہلبیت ع بیان کرتے ہیں۔ عید شجاع کی خصوصی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں مومنین کی بھرپور تعداد شریک ہوتی ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 134790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش