0
Saturday 4 Feb 2012 19:26

ملا عمر نے امریکی صدر کو کوئی خط نہیں لکھا، طالبان کی تردید

ملا عمر نے امریکی صدر کو کوئی خط نہیں لکھا، طالبان کی تردید
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے ترجمنان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملا عمر نے امریکی صدر اوباما کے نام کوئی خط نہیں لکھا۔ گزشتہ روز واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغان طالبان کے رہنما ملا عمر نے گزشتہ سال جولائی میں امریکی صدر براک اوباما کو خط لکھا تھا جس میں امن مذاکرات میں دلچپسی کا اظہارکیا گیا تھا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ یہ ایک بے بنیاد الزام ہے اور اس امریکی دعویٰ کی تردید کرتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق طالبان نے ملا عمر کي جانب سے امريکي صدر اوباما کو خط لکھنے سے متعلق رپورٹ کي ترديد کرتے ہوئے اسے بے بنياد قرار ديا ہے، غير ملکي خبر ايجنسي کے مطابق طالبان ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے ايک بيان ميں بتايا کہ ملاعمر کي جانب سے صدر اوباما کو امن مذاکرات شروع کرنے سے متعلق خط لکھنے کي رپورٹ بے بنياد ہے ،ان کاکہنا تھا کہ ملا عمر نے صدر اوباما کو ايسا کوئي خط نہيں لکھا، اور طالبان ان اطلاعات کي سختي سے ترديد کرتے ہيں ،طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ايسي رپورٹس کا مقصد افغان عوام ميں غلط فہمياں پيدا کرنا ہے، اس سے پہلے ايک رپورٹ ميں دعوي کيا گيا تھا کہ ملا عمر نے صدر اوباما کو گذشتہ سال جولائي ميں ايک خط بھيجا تھا جس ميں افغانستان ميں جنگ بندي کے معاملے پر بات چيت ميں دلچسپي کا اظہار کيا گيا تھا۔
خبر کا کوڈ : 135400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش