0
Monday 6 Feb 2012 14:10

ایران زراعت، ریلوے، روڈ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہے، ایرانی نائب صدر

ایران زراعت، ریلوے، روڈ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہے، ایرانی نائب صدر

اسلام ٹائمز۔ ایران کے نائب صدر علی سعید لو نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ ایران اس سلسلے میں ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ ایرانی نائب صدر پاک ایران اقتصادی مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کی۔ اس اعلٰی سطحی اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ زراعت، ریلوے، روڈ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایرانی نجی انڈسٹری کے مالکان بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دورہ کرنا چاہتے ہیں، جس سے پاک ایران تجارتی تعلقات مزید بڑھیں گے۔

خبر کا کوڈ : 135804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش