0
Monday 6 Feb 2012 19:03

پی پی کے رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن کی ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

پی پی کے رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن کی ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر العارف ہاؤس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سیکرٹری اطلاعات سید ناصر عباس شیرازی، ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے ضلعی سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین اور سید تقی شیرازی بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کو ثمر آور قرار دیتے ہوئے ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 135848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش