0
Wednesday 8 Feb 2012 13:14

تیسری بار وزیراعظم بننے کی پابندی نہ ہٹاتے تو ن لیگ ختم ہو چکی ہوتی، وزیراعظم

تیسری بار وزیراعظم بننے کی پابندی نہ ہٹاتے تو ن لیگ ختم ہو چکی ہوتی، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی حکومت تیسری بار وزیراعظم بننے کی پابندی نہ ہٹاتی تو نواز شریف کی جماعت ختم ہو چکی ہوتی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں اور کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔ قطر میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ این آر او کے خالق کے بارے میں کوئی نہیں پوچھتا۔ حکومت نے میثاق جمہوریت پر من وعن عمل کیا، چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئے۔ ان کا کہنا تھا سادہ اکثریت کیساتھ وہ کارنامے کیے جو دو تہائی والے بھی نہ کر سکے۔ جمہوری حکومت نے پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کیا۔ وزیراعظم نہ بھی رہوں لیکن پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 136302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش