0
Thursday 9 Feb 2012 18:23

امریکی تھنک ٹینک کا اوباما کو پاکستان میں سی آئی اے کے ذریعے خفیہ آپریشن کا مشورہ

امریکی تھنک ٹینک کا اوباما کو پاکستان میں سی آئی اے کے ذریعے خفیہ آپریشن کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی تھنک ٹینک ’’انسٹیٹیوٹ فار سٹڈی آف وار‘‘ نے اوباما انتظامیہ کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کی حکمت تبدیل کرتے ہوئے پاکستان میں سی آئی اے کے ذریعے خفیہ آپریشن اور طالبان رہنماوں کو چن چن کر ہلاک کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار سٹڈی آف وار کے بورڈ کے چیئرمین جنرل (ر) جان کیئن نے افغانستان میں دو ہفتے قیام کے دوران امریکی کمانڈروں سے مشاورت کے بعد امریکہ واپسی پر اپنے بیان میں صدر اوباما سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً اپنی حکمت عملی تبدیل کریں اور پاکستان میں موجود طالبان رہنماؤں کو ختم کریں اس کیلئے ڈرونز اور دیگر طریقے استعمال کیے جائیں جس طرح گزشتہ دس برس کے دوران مختلف حربے استعمال کر کے القاعدہ کے رہنماؤں کو ہلاک کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان اہداف کے خلاف سی آئی اے کے ذریعے خفیہ آپریشن کیا جائے، زمینی آپریشن سے نہیں بلکہ ڈرونز سے اہداف کو نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان امریکا کے دشمن ہیں اور طالبان کی سینئر قیادت نے کوئٹہ اور پشاور میں پناہ لے کر پاکستان میں کمانڈ سینٹر قائم کیا ہے جہاں وہ کمانڈروں کے ساتھ کانفرنسوں اور دیگر امور انجام دیتے ہیں۔ 

جنرل کیئن نے کہا کہ ہم گزشتہ دس برس میں پاکستان کے غیر مستحکم ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایسے اقدامات اٹھانے میں بے بس تھے اور طالبان رہنماوں کے خلاف کارروائی نہیں کر سکے۔ ادھر وائٹ ہاو س کے ترجمان نے جنرل (ر) کئین کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ جان کیئن امریکی فوج کے ریٹائرڈ فور سٹار جنرل اور سابق وائس چیف آف سٹاف ہیں وہ طویل عرصہ تک افغانستان میں امریکی کمانڈروں کے مشیر رہے۔
خبر کا کوڈ : 136613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش