0
Saturday 11 Feb 2012 10:50

نیٹو سپلائی کی بحالی پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے، امریکا

نیٹو سپلائی کی بحالی پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے، امریکا
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی مشکلات اور عدالتی کارروائی کے باوجود دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لئے نظرثانی کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی، پاکستانی پارلیمنٹ کی تجاویز کا انتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عہدیداروں سے رابطے میں ہیں، تاہم پارلیمانی جائزے کا عمل مکمل ہونے کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔
 
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا شدید انتظار ہے، توقع ہے کہ پاک امریکا تعلقات جلد بہتر ہو جائینگے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان سے تعلقات بحال ہو جائیں۔ تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا یہ بتانا فی الحال مشکل ہے۔ پاکستان کی اندرونی صورتحال کے متعلق ایک سوال پر وکٹوریہ نولینڈ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم اتنا کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان کی قیادت اپنے تمام اندرونی اختلافات ملکی آئین کے دائرے میں حل کریں۔
خبر کا کوڈ : 136932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش