0
Tuesday 14 Feb 2012 02:31

امریکہ کی بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ثروت اعجاز قادری

امریکہ کی بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بلوچستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس لئے بیرونی قوتوں نے اس علاقے پر نظریں لگائی ہوئی ہیں، بلوچستان میں عوام کے سیاسی و جمہوری حقوق کو کسی بھی طرح پامال کرنے کے عمل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان خطے میں ایک ایسی اہمیت رکھتا ہے جس سے بین الاقوامی طاقت کا اس طرف رُخ کرنا اور امریکی کانگریس کا بلوچستان پر بحث کرنا اس خطے میں امریکی نفوذ ذیادہ کرنا سمجھ میں آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بلوچستان کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا واضع موقف ہے کہ بلوچستان کے مسئلے پر تمام بلوچ قیادتوں کو مفاہمتی پالیسی کے تحت بات چیت پر آمادہ کیا جائے اور ٹیبل پر لا کر مذاکرات کئے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی کانگریس میں بلوچستان کی بحث پر آفیشل ردعمل سامنے نہیں آیا، امریکہ اور بیرونی قوتوں کی بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی، حکومت بھی بلوچ بھائیوں میں پائی جانے والی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ان کے بنیادی حقوق کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وہ ملک دشمن عناصر بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونے چاہیئے ہیں جو کہ بلوچستان میں افراتفری پھیلا کر بیرونی طاقتوں کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان امریکی کانگریس میں بلوچستان کی بحث پر نہ صرف احتجاج نوٹ کرائے بلکہ پاکستان کے عوام کے ردعمل سے بھی آگاہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 137612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش