0
Sunday 25 Oct 2009 17:44

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی: او آئی سی کا شدید ردعمل

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی: او آئی سی کا شدید ردعمل
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینوں پر دھاوا بول دیا جس کے بعد جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ او آئی سی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کیجانب سے مسجد اقصیٰ کی حدود کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ سڑکوں اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں تیل بہا دیا جس سے پھسل کر متعدد فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے داخلی راستے سِیل کئے جانے کے باعث سیکڑوں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں محصور ہو گئے۔ اسرائیلی حکام نے پولیس کی مزید نفری طلب کر لی ہے۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے ریاض سے جاری بیان میں اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی خطرناک اقدام ہے اور اس کے خطر ناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
احسان اوغلو نے امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں اپنا ردعمل ظاہر کرے۔ احسان اوغلو نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے اقدامات عالمی امن و سلامتی کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 13824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش