0
Friday 17 Feb 2012 14:50

اسرائیل، ایران پر کسی بھی طرح کے حملے سے باز رہے، جاپان

اسرائیل، ایران پر کسی بھی طرح کے حملے سے باز رہے، جاپان
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل ایران پر کسی بھی طرح کے حملے سے باز رہے، جاپانی حکومت نے خطے میں صورتحال کو بگاڑنے کے حوالے سے اسرائیل کو انتباہ جاری کر دیا، یہ انتباہ جاپانی وزیراعظم نے گزشتہ روز جاپان کے دورے پر آئے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع ایہودبارک سے ملاقات کو موقع پر کیا۔ جاپانی وزیراعظم نے اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نئی دہلی، تبلیسی اور بینکاک میں اسرائیلی سفارتکاروں پر ہونے والے حملوں کو جواز بنا کر ایران پر کسی بھی طرح کے فوجی حملے سے باز رہے۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی سفارتکاروں پر حملے ناقابل قبول ہیں، تاہم اس کو جواز بنا کر کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی بھی جائز قرار نہیں دی جاسکتی۔ جاپان کے پانچ روزہ دورے پر آئے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر حملے کے حوالے سے میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کو ایران کے خلاف سخت پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 138457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش