0
Saturday 18 Feb 2012 15:41

اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپوں کے دوران 3 رضا کار جاں بحق جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ اپر اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقوں وادی تیراہ، میرسر، اسلامی سنگر، جہادی سنگر سمیت متعدد مقامات پر سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں میں 3 رضاکار جاں بحق جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، دوسری جانب 5 شدت پسند ہلاک اور7 زخمی ہوگئے، دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں رات گئے سے جاری ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ بھی جاری ہے۔
 
شیلنگ کے دوران شدت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں اور فورسز ان علاقوں میں اپنا کنٹرول مستحکم بنا رہی ہیں، ادھر اپر اور کزئی ایجنسی میں بھی سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، باوثوق اطلاعات کے مطابق ان کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 138727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش