0
Sunday 19 Feb 2012 22:03

فضل سعید حقانی کی طرف سے خودکش حملے کی ذمہ داری نے گڈ طالبان کا بھاںڈا پھوڑ دیا

فضل سعید حقانی کی طرف سے خودکش حملے کی ذمہ داری نے گڈ طالبان کا بھاںڈا پھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں نہتے شہریوں پر فضل سعید حقانی کی طرف سے خودکش حملے کی ذمہ داری نے گڈ طالبان کا بھاںڈا پھوڑ دیا۔ یاد رہے کہ فضل سعید حقانی نے کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے ایف آر کے علاقے میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن سے بچنے کے لئے کالعدم تحریک طالبان سے علیدگی اختیار کرکے سویلین و مساجد پر حملے غیر شرعی قرار دے کر اپنے علیحدہ طالبان دھڑے "تحریک طالبان اسلامی یا ٹی ٹی آئی" کے قیام کا اعلان کیا تھا لیکن اب خود ہی پاراچنار میں بروز جمعہ مسجد سے نکلنے والے نمازیوں اور سویلین کو نہ صرف اپنی بربریت کا نشانہ بنایا بلکہ حملے کی  ذمہ داری بھی قبول کر لی۔ ماہرین اور تجزیہ نگاروں کے مطابق دراصل دہشتگرد طالبان چاہے ٹی تی پی جیسے بیڈ طالبان ہو یا ٹی ٹی آئی جیسے نام نہاد گڈ طالبان دونوں کا مقصد ایک ہے اور وہ عوام و مساجد کو نشانہ بنا کر اپنے آقاؤں کی خدمت کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 139095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش