0
Sunday 19 Feb 2012 21:39

شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے

شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے
اسلام ٹائمز۔ جمعہ کے روز خونی خودکش حملے اور اس کے بعد سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ اور ٹینک چڑھانے سے شہدائے پاراچنار کی تعداد 42 تک پہنچ گئی، سوئم کے موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ 

پاراچنار شہر میں تدریسی ہسپتال نہ ہونے اور منظور شدہ میڈیکل کالج کی عدم تعمیر کی وجہ سے کئی زخمی پشاور پہنچنے تک راستے ہی میں دم توڑ گئے جبکہ دو افراد نے پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال میں حق تعالیٰ سے جا ملے۔ دریں اثناء پاراچنار کے عوامی و سماجی حلقوں اور طوری بنگش قبائل کے مسلسل احتجاج کے بعد ہفتے کی شام پولٹیکل انتظامیہ نے دو الگ الگ ایف آئی آر درج کروائیں، ایک ایف آئی آر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے کرم ایجنسی کے رہائشی طالبان کمانڈر فضل سعید اور دوسری  سکیورٹی فورسز کے خلاف مظاہرین پر فائرنگ کرنے پر درج کرنے کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 139083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش