0
Tuesday 21 Feb 2012 20:02

بلوچستان میں مداخلت کی گئی تو واشنگٹن محفوظ نہیں رہے گا، بلوچ اسلامک فورس

بلوچستان میں مداخلت کی گئی تو واشنگٹن محفوظ نہیں رہے گا، بلوچ اسلامک فورس

 اسلام ٹائمز۔ بلوچ اسلامک فورس کے ترجمان عمر عبداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ نے بلوچستان میں مداخلت کی تو پھر واشنگٹن محفوظ نہیں ‌رہے گا۔ جو لوگ غداروں کی گود میں بیٹھ کر خوش ہو رہے ہیں کہ بلوچستان کی آزادی کیلئے قرارداد منظور ہو گئی ہے یہ ان کی بھول ہے۔ یہ لوگ سن لیں پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلامی ملک کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی۔ امریکہ تو کیا پوری کفری دنیا متحد ہو جائے تو پھر بھی اسلامی ملک کو نہیں‌ توڑ سکتیں۔ اسلام کے جانثار اور محمد عربی (ص)‌ کے غلام زندہ ہیں۔ اسلام اور ملک پاکستان کے خلاف ہر طاقت و سازش کا مقابلہ کرینگے اور اپنا سب کچھ قربان کر ڈالیں گے، اگر امریکہ نے بلوچستان میں مداخلت کی تو پھرنہ تو واشنگٹن محفوظ رہے گا اور نہ ان کے عزیز رہیں گے اور ان کے پاکستان میں سفارتخانے بھی محفوظ نہیں رہے گے۔ 

بلوچستان میں ظلم کی بات کرنے والوں کو کیا کشمیر میں کفار کا ظلم نظر نہیں آتا، کشمیریوں پر ظلم کے خلاف یہ بات نہیں کرتے کیونکہ وہاں انکا آقا بھارت ظلم کر رہا ہے۔ افغانستان کے مسلمانوں کے ساتھ بدترین ظلم روا رکھا جا رہا ہے انکی آنکھوں پر کیوں اندھی عینک لگی ہے۔ کشمیر اور افغانستان میں کیوں انکو ظلم نظر نہیں آ رہا۔ بلوچ قوم اورمذہبی قوتوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ کیوں خاموش ہیں، اسلام کے خلاف سازش ہو رہی ہے اسلام اور بلوچ قوم کے دشمنوں کا عنقریب محاسبہ کرینگے۔

خبر کا کوڈ : 139570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش