0
Tuesday 21 Feb 2012 15:34

کرزئی کا گیلانی کو فون، امریکی صدر سے ہونیوالی گفتگو پر اعتماد میں لیا

کرزئی کا گیلانی کو فون، امریکی صدر سے ہونیوالی گفتگو پر اعتماد میں لیا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کر کے امریکی صدر باراک اوباما سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرے گا۔ افغان صدر نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی پاکستانی کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا۔ حامد کرزئی نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرے، جس پر وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان افغانوں پر مشتمل امن عمل کی مکمل حمایت کرے گا۔ 

خبر کا کوڈ : 139623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش